منی لانڈرنگ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے، وکیل آصف علی زرداری

منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فاروق ایچ نائق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 16 مارچ 2019 19:00

منی لانڈرنگ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے، وکیل آصف علی زرداری
کراچی(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2019ء) آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائق نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے اور اس سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں ہوا، آصف علی زرداری کے خلاف ایف آئی آر منی لانڈرنگ کے کی ہے اور چونکہ منی لانڈرنگ سے خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اس لیے یہ کیس نیب کا نہیں بنتا۔ فاروق ایچ نائق کا کہنا تھا کہ یہ کیس ملکی مفادات میں نہیں ہے، منی لانڈرنگ پرائیویٹ لوگوں کا مسئلہ ہے اور اس قومی خزانے کو نقصان بھی نہیں پہنچا اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایف آئی آر منی لانڈرنگ کی ہے اس لیے اس کیس پہ نیب قانون لاگو نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے میں یہ بات واضح ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ کے حکم پر منتقل ہوا ہے لیکن ابھی یہ طے کرنا باقی ہے کہ مقدمہ نیب کے اختیارات میں آتا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اور یہ لوگوں کا اپنا معاملہ ہے اس لیے منی لانڈرنگ پر بنی ایف آئی آر نیب کے زمرے میں نہیں آتی۔

فاروق ایچ نائق نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے موکل کی عبوری زمانت کا حلف نامہ بنا لیا ہے اور وہ آصف علی زرداری سے مشاورت کرنے کے بعد عبوری زمانت کی درخواست فائل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف بینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نیب میں منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پیسہ غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر پہنچا جس سے قومی خزانے کو نقصان ہوا لیکن اب ان کے وکیل نے موقف پیش کیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا منی لانڈرنگ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے اس لیے یہ کیس نیب کا نہیں بنتا۔