پاکستان سے 10لاکھ عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد‘

مسلسل پہلے نمبر پر انڈونیشی دوسرے، ہندوستانی تیسرے نمبر پر ہیں،سعودی وزارت حج و عمرہ

ہفتہ 16 مارچ 2019 19:54

پاکستان سے 10لاکھ عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد‘
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) پاکستان سے امسال اب تک 1031253معتمر ارض مقدس پہنچے، عمرہ موسم کے آغاز سے لیکر اب تک پاکستانی معتمرین ہی اول ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ 7رجب1440ھ تک 4790512عمرہ ویزے جاری ہوئے۔ ان میں سے 4308105 ارض مقدس آچکے ہیں۔ پاکستانی سب سے زیادہ ہیں۔ انڈونیشی دوسرے اور ہندوستانی تیسرے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :