ہائیکورٹ کے کمپیوٹر سسٹم میں کرپشن اور تفصیلات فراہم نہ کرنے پر چیف انفارمیشن کمشنر کو خط لکھ دیا گیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 20:35

ہائیکورٹ کے کمپیوٹر سسٹم میں کرپشن اور تفصیلات فراہم نہ کرنے پر چیف ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) ہائیکورٹ کے کمپیوٹر سسٹم میں کرپشن اور تفصیلات فراہم نہ کرنے پر چیف انفارمیشن کمشنر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے آئی سسٹم میں کڑوروں روپے کی بے صابطگیاں اور کرپشن ہوئی۔

(جاری ہے)

عمر سیف کی تقررری اور ملازمتوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

آئی سسٹم میں خرابیوں کی شکایات درج کروائی گئی۔آئی سسٹم میں رکھے گئے افسران اور ان کی تنخوائوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔کمشنر انفارمیشن کو تفصیلات کی فراہمی کے لیے 16 فروری کو درخواست دی۔ قانون کے مطابق فوری طور کر کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ آئی سٹم میں کرپشن اور عمر سیف کی تقرری کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :