لاہور، کینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہفتہ وار کارروائی کے دوران345ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر کینٹ ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس پی کینٹ ڈویژن شہباز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار کارروائی کے دوران345ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اقدامِ قتل،دھوکہ دہی، چیک ڈس آنراور امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب کیٹیگری اے اور بی کی59اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا ۔

60 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل چور گینگ کے 12 ممبران گرفتار، موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی کینٹ کے مطابق اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران37 ملزمان گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سی33پسٹلز،04 کلاشنکوف،02 رائفل اور370 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران54ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سی14 کلوگرام سے زائد چرس،02کلو گرام بھنگ اور419 لیٹرشراب برآمد ہوئی۔11قماربازگرفتار،26 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران11 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ پتنگ بازی، ون ویلنگ،کرایہ داری ،گداگری ، لاؤڈ سپیکر اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر103ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔