Live Updates

پی ٹی آئی حکومت کے کامیاب خارجہ پالیسی کے سبب امریکہ میں قید پاکستانی عافیہ صدیقی رہا ہو جائیگی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:29

پی ٹی آئی حکومت کے کامیاب خارجہ پالیسی کے سبب امریکہ میں قید پاکستانی ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے کامیاب خارجہ پالیسی کے سبب امریکہ میں قید پاکستانی عافیہ صدیقی رہا ہو جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شام آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے ٹوپی میں جنرل بس اسٹینڈ کی افتتاحی تقریب اور بعد ازاں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں مسجد وں پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 49مسلمانوں کی شہادت ، کئی زخمی اور لاپتہ ہونے کا واقعہ انتہائی آفسوس ناک اور قابل مذمت ہے اور اس سلسلے میں بحیثیت سپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان میں نے نیوز لینڈ کے پارلیمنٹ کے سپیکر کو تحریری طور پرتعزیتی لیٹر لکھ کر بھیجا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یورپ میں وہاں کے لوگ نسل پرستی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یہ ایک خطر ناک عمل ہے وہاں کے رہنمائوں اور عالمی رہنمائوں کو سوچنا پڑیگا کہ وہاں جو لوگ قابل نفرت تقاریر اور نفرت پھیلانا چاہتے ہیں اس کے تدارک کے لئے سخت قانون سازی کی جائے انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے حملے کے بعد مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جو پرو پیگینڈہ شروع کیا گیا ہے نیوزی لینڈ کا واقعہ بھی اس کا شاخسانہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا پر واضح ہونا چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کافی متاثر ہو رہا ہے اور جو نقصانات پاکستان کا ہوا ہے اس کا ابھی تک ازالہ نہیں ہوا ہے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قر بانیوں کو تسلیم کرنا چاہئے دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اور پاکستانی قوم کی ہمدر دیاں شہداء کے لواحقین اور متاثرہ خاندانو ں کے ساتھ ہیں ۔

ہماری حکومت اور پاکستانی سفارتخانہ لاشوں کو منتقل کرنے اور ہر قسم مدد کے لئے نیوزی لینڈ حکومت سے رابطے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کے تمام صوبوں میں ماڈل ویلج قائم کریگی جس میں یتیموں ، معذوروں اور چائلڈ لیبر کے لئے اعلی تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز قائم کئے جائیں گے تاکہ ان کی زندگی میں بہتری آسکے کیونکہ یہ بھی معاشرے کے فرد ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور اسلام آباد موٹر وے پر رشکئی انٹر چینج کے مقام پر پاک چائنہ اکنامک زون کے قیام سے لاکھوں لوگوں کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع میسر ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ بحیثیت سپیکر قومی اسمبلی میرٹ اور قانون کے مطابق اسمبلی چلائیں گے جو بھی کام ہو گا وہ میرٹ اور قانون کے مطابق ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ امن ہی سے دنیا ترقی کے منازل طے کر سکتی ہے اس لئے ہم نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ امن کی طرف آگے بڑھیں اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ۔ امن ہی سے دونوں ممالک میں معاشی ترقی ممکن ہو سکتا ہے ہمیں غربت ، تعلیم اور صحت کی طرف توجہ دینی ہو گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات