بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل پنجاب کے لئے عہدیداروں کااعلان کردیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:29

بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل پنجاب کے لئے عہدیداروں کااعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل پنجاب کے لئے عہدیداروں کااعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ اویس مشتاق کو وسطی پنجاب کا نائب صدر ، چوہدری سعید اقبال کوصدر فیصل آبادڈویژن ، مس سمعیہ ناز کو ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات ، محمد اعجاز چوہدری کو ضلع فیصل آباد کاصدر ، محمد شاہ جہاں کو جنرل سیکرٹری ، انتظاراحمد کو نائب صدر، چوہدری محمد اظہر کو ضلع سیالکوٹ کا صدر ، محمد شہباز خان کو جنرل سیکرٹری ، ڈاکٹر جاویدا قبال قمر کو پیپلز ڈاکٹر زفوروسطی پنجاب کا جنرل سیکرٹری ،سید عنایت علی شاہ کو پیپلز کسان ونگ وسطی پنجا ب کا صدر ، ناصر جاوید گھمن کو جنرل سیکرٹری ، سید نذر حسین شاہ کو پیپلز لیبر بیورو وسطی پنجاب کا صدر ، طیب محمود چٹھہ کو پیپلزسپورٹس ونگ وسطی پنجاب کاصدر ، صابر قصوری کو جنرل سیکرٹری ، الطاف حسین قریشی کو سٹڈی سرکل وسطی پنجاب کا صدر اورراجہ اسرار عباسی کو جنرل سیکرٹری مقررکردیا گیا۔