ہندو پنچائیت کوئٹہ کے انتخابات میں ’’ایکتا‘‘ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 16 مارچ 2019 23:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) ہندو پنچائیت کوئٹہ کے انتخابات میں ’’ایکتا‘‘ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی۔ ہندو پنچائیت کوئٹہ کے انتخابات گزشتہ روز مسجد روڈ پر واقع مندر میں سابق صوبائی وزیر بسنت لال گلشن کی نگرانی میں منعقد ہوئے انتخابات کیلئے ووٹ صبح سے لیکر شام سات بجے تک جاری رہی ۔

(جاری ہے)

انتخابی نتائج کے مطابق ایکتا پینل کے امیدوار راج کمارصدر،گوردھن داس جنرل سیکرٹری ، سنیل کمار نائب صدر ، پریم کمار جوائنٹ سیکرٹری اور نام چند فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

سابق صوبائی وزیر بسنت لال گلشن نے ہندو پنچائیت کوئٹہ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہندو برادری نے نومنتخب عہدیداروں پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے اورعوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہندو برادری نے اپنا ووٹ استعمال کرتے ہوئے جمہوری طریقے سے اپنے نمائندوں کا انتخاب عمل میں لایا ہے