یونیورسٹیز کے گریجویٹس میں سمال اینڈ میڈیم بزنس کا بڑھتا ہوا رجحان

لاہور میں تندوری چائے اور فوڈ لوورز کیلیے منفرد ٹی لاونج کیفے متعارف

اتوار 17 مارچ 2019 01:48

یونیورسٹیز کے گریجویٹس میں سمال اینڈ میڈیم بزنس کا بڑھتا ہوا رجحان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2019ء) یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوانوں میں چھوٹے اور درمیانے درجےکے کاروبار کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔نوجوان کم لاگت اور سرمایہ سے مختلف بزنس کرکےترقی پسندی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ طالب علم سعد راؤ اور حمزہ بسر بھی ایسے ہی دو دوست ہیں جو نوجوانوں کو ملکی معیشت اور ترقی میں بھرپور کردار کیلئے اپنے کاروبارکرنے پر زور دیتے ہیں۔

اس رجحان کو فروغ دینے کیلیےانہوں نے لاہور کے پی اۤئی اے روڈپر ٹی لاونج کیفے کو نوجوانوں اوفوڈلورز کیلیے متعارف کروایا ہے۔

(جاری ہے)

ٹی لاونج کیفے کے قیام کا مقصد چھوٹے کاروبار کے خواہشمند ینگ بزنس مینوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور اپنے کسٹمرز کیلئےکوالٹی فوڈ متعارف کروانا ہے۔کیفے کی لانچنگ میں نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان، صحافیوں،ٹی وی پروڈیوسرز ، طالب علموں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کاوش کو خوب سراہا ۔کیفے مالک حمزہ بصر اور سعد راو نے ٹی لاونج کیفے کی پزیرائی اور صارفین کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ بزنس ٹی لاونج طرز کے پروجیکٹ نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے ساتھ انکے تجربےاوراعتماد میں اضافے کا بھی باعث بن سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :