Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا شہید نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان

نعیم راشد نے دہشتگردی سے نمٹنے کےلیے کوشش کی،وزیراعظم عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 مارچ 2019 10:34

وزیراعظم عمران خان کا شہید نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کےلیے قومی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نعیم راشد نے دہشتگردی سے نمٹنے کےلیے کوشش کی۔ پاکستان کومیاں نعیم راشد پرفخرہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرائسٹ چرچ دہشتگردی میں متاثرہ پاکستانی خاندانوں کےساتھ کھڑے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشت گرد حملے میں 50 افراد شہید ہو گئے تھے۔ جن میں اب تک 9 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ عالمی میڈیا نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر عیسائی انتہاپسندوں کی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بہادر پاکستانی نعیم راشد کو ہیرو قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی 2مساجد پر فائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔

نعیم راشد دوران فائرنگ حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔دل دہلا دینے والے واقعے میں نعیم راشد کے بیٹے بھی گولیوں کی زد میں آکر شہید ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق نعیم راشد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش کی اور اپنی جان قربان کردی۔دوسری جانب عالمی میڈیا نے بھی شہید نعیم راشد کو ہیرو قرار دیدیا ۔کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ کا تعلق پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے ہے۔ نعیم راشد کے بھائی ڈاکٹر خورشید عالم نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے، نعیم راشد نیوزی لینڈ میں ٹیچر تھے اور ان کے بیٹے طلحہ طالبعلم تھے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات