سعودیہ عرب اور امارات میں حملے کر سکتے ہیں، یمنی باغیوں کی دھمکی

ہمارے پاس دشمن کی اہم اہداف کی معلومات موجود ہیں، ترجمان یحییٰ ساری کا دعویٰ

اتوار 17 مارچ 2019 11:35

سعودیہ عرب اور امارات میں حملے کر سکتے ہیں، یمنی باغیوں کی دھمکی
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ سودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ہمارے پاس دشمن کی اہم اہداف کی معلومات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تازہ دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے، جب اقوام متحدہ فریقین میں جنگ بندی معاہدہ کرانے کی ایک نئی کوشش میں ہے۔ حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ساری نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس دشمن کی اہم اہداف کی معلومات موجود ہیں۔ یہ باغی ماضی میں بھی سعودی عرب میں راکٹ حملے کر چکے ہیں۔ یمن میں ان باغیوں کے خلاف سعودی عسکری اتحاد میں متحدہ عرب امارات بھی ایک اہم عسکری طاقت ہے۔