میئرلندن کو بھی دھمکی ،دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات

دورہ پیرس کے موقع پر دہشتگرد برینٹن نے کسی مقامی انتہاپسند سے رابطہ تو نہیں کیا تھا،فرانس نے بھی تحقیقات شروع کردیں

اتوار 17 مارچ 2019 12:35

پیرس /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے لندن مئیرصادق خان کو دھمکی سامنے آنے پر برطانوی حکام نے ملزم کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کیں۔

فرانسیسی حکام بھی تحقیق کررہے ہیں کہ دورہ فرانس کے موقع پر دہشتگرد برینٹن نے کسی مقامی انتہاپسند سے رابطہ تو نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈکی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کررہی ہے۔کیوی میڈیا کے مطابق مساجد پر حملہ کرنے والے نے منشور میں لندن مئیر صادق خان کو بھی دھمکی دی تھی اور برطانیہ میں دہشتگرد حملوں کی بات کی گئی ہے۔

دو ماہ کے دورہ یورپ کے دوران آسٹریلوی دہشتگرد برطانیہ بھی آیا تھا اور 2017ء میں 15 روز تک برطانیہ میں قیام کیا تھا۔صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشتگرد نے فرانس کا بھی دورہ کیا تھا۔ جب انتہائی دائیں بازوکی لیڈرماغی لاپن کے جیتنے کے امکانات تھے۔کیوی حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے سلسلے میں وہ کئی دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔