قتل عام تم جیسے لوگوں کے اکسانے کی وجہ سے ہوا،طالبہ کی چیلسی کلنٹن پر تنقید

بل کلنٹن کی صاحبزادی کو نیوزی لینڈ سانحہ کی یاد میں تقریب میں شرکت مہنگی پڑگئی،ٹرمپ جونیئر کاچیلسی کا دفاع

اتوار 17 مارچ 2019 12:35

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں 50 افراد کے قتل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن کو شرکت مہنگی پڑگئی، طلبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں قتل عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیاہے اور کہاہے کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کے موقع پر چیلسی کلنٹن آئیں تو ایک طالبہ لین دیوک نے انہیں گھیرلیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں پچاس افراد کی موت کا ذمہ دار ان جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیلسی امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی ہیں، چیلسی کلنٹن نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس کررہی ہے جس پر قریب کھڑے مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا ہی برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔

کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کے خلاف زبان استعمال کی تھی۔چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔