Live Updates

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اوردوسرے وزراء کی تنخواہوں کی تفصیل سامنے آ گئی

تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی مراعات کی تفصیل بھی بتا دی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 مارچ 2019 12:41

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اوردوسرے وزراء کی تنخواہوں کی تفصیل سامنے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2019ء) گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں اراکینِ اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے بل منظور کیا گیا جس پر کئی حلقوں نے تنقید بھی کی اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہے اور وزراء نے خود ہی اپنی تنخواہ بڑھا لی ہے۔ اب تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کی تنخواہوں کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہ بلوچستان کے وزیرِ اعلی کی ہے جنہیں 5لاکھ 50ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اس کے علاوہ انہیں سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں جبکہ وہ چاہیں تو ایک لگژری کار بغیر ٹیکس دیے بیرونِ ملک سے درآمد بھی کر سکتے ہیں، اگر بلوچستان کے وزیر اعلی ذاتی گھر میں رہیں تو انہیں 50ہزار روپے آضافی ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے باقی وزراءکی تنخواہ 5لاکھ روپے ہے۔

دوسرے نمبر پہ خیبر پختون خواہ کے وزیرِ اعلی ہیں جن کی تنخواہ 2لاکھ جبکہ باقی وزراءکی تنخواہ 1لاکھ 80ہزار ہے ۔ انہیں بھی ایک سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں جبکہ اگر خیبر پختون خواہ کے وزیرِ اعلی اپنے گھر میں رہیں تو انہیں 70ہزار روپے آضافی ملتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ50ہزار روپے ہے جبکہ باقی وزراء کی تنخواہ 75ہزار روپے ماہانہ ہے۔

سندھ اسمبلی کے وزیر اعلیٰ کو بھی سرکاری گھر اور گاڑیاں دی جاتی ہیں اور وہ بھی چاہیں تو بغیر ٹیکس دیے 3200cc تک کی گاڑی بیروِ ملک سے منگوا سکتے ہیں ۔ پنجاب کے وزیرِ اعلی کی کی تنخواہ 39ہزار روپے ہے جبکہ باقی وزراء کی تنخواہ 35ہزار روپے ہے، پنجاب کے وزیر اعلی کو سرکاری گھر اور گاڑیاں بھی ملتی ہیں اگر وہ اپنے گھر میں رہیں تو انہیں 25ہزار روپے دیے جاتے ہیں، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی بیرون ملک سے 3200cc گاڑی درآمد کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ تمام صوبوں کے وزراءاعلیٰ کے پاس استعمال کے لیے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہوتا ہے ۔ تمام صوبوں کے وزراءکو ڈیلی اور سفری الاؤنس بھی دیے جاتے ہیں اس کے علاوہ سالانہ سفری الاؤنس الگ سے بھی دیا جاتا ہے۔ وزراء اعلی کی ایک گاڑی کو 250لیٹر تیل ماہانہ ملتا ہے جبکہ ایک گاڑی کو بغیر کسی حد کے ایندھن مل سکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات