Live Updates

مودی نے پلوامہ حملے کو مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا، چدم برم

بھارتی طیاروں کا گرایا جانا مودی کی نااہلی ہے، بھارتی سیاستدان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 مارچ 2019 13:06

مودی نے پلوامہ حملے کو مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا، چدم برم
نئی دہلی(اردو پوائنٹ اخبا تازہ ترین۔17مارچ2019ء) بھارتی سیاستدان نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پلوامہ واقع اور بالاکوٹ حملے کو مسائل سے تواجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا۔ چدم برم بھارت کے سینئر سیستدان اور رکنِ پارلیمنٹ ہیں وہ سابقہ حکومت میں بھارت کے وزیرِ خزانہ بھی رہے ہیں اورھارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں انہوں نے اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے پلوامہ واقع اور بالاکوٹ حملے کو عوام کی توجہ ملکی مسائل سے ہٹانے کے لیے استعمال کیا، انکا کہنا تھا کہ مودی نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے پاک بھارت کشیدگی کو استعمال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی نا اہلی کی واجہ سے بھارتی طیارے گرے اور ایک بھارتی پائلٹ پاکستان میں گرفتار ہوا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ14فروری2019 کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس پرحملے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے جس کا الزام مودی سرکار اور بھارتی میڈیا نے پاکستان پر لگایا تھا اور پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ وہ بدلہ لیں گے، پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن بھارت نے اپنی فوجی طاقت کے غرور میں دھت ہو کر پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں فضائی حملہ کرنے کی کوشش کی جسے پاک فضائیہ نے ناکام بنا دیا تو بھارت بالاکوٹ کے جنگلوں پر بم پھینک کر بھاگ گیا اسکے اگلے ہی روز 27فروری کو پاکستان فضائیہ نے آپریشن کرتے ہوئے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے جن میں سے ایک کا پائلٹ پاک فوج نے گرفتار کر لیا جسے بعد میں وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کر دیا گیا لیکن مودی نے ان واقعات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا جس پر انہیں اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات