اقرا پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات

بچوں نے ٹیبلو اور خاکے پیش کیے،پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید اتوار 17 مارچ 2019 13:18

اقرا پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ کے زیر اہتمام سالانہ ..
کسووال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مارچ 2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد اختر سردارچودھری) اقرا پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوکانوالہ بنگلہ کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔بچوں نے ٹیبلو اور خاکے پیش کیے،پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے،تقریب کے مہمان خصوصی سابق پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے چوہدری محمد طفیل جٹ ، جماعت اسلامی کے رہنما حق نواز درانی،صدر پرائیویٹ سکولز مرکز کسووال راجہ ذوالفقار عباسی،چیئرمین یوسی چوہدری منشاءمڈ ار،چوہدری ساجد بشیر،پرنسپل اوکانوالہ بنگلہ ڈگری کالج چوہدری فضل الہی جٹ،پروفیسر محمد احمد، پروفیسر محمد اشفاق تھے۔

بچوں نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی اور چاروں صوبوں کی ثقافت اور کشمیر پر ہونے والے ظلم و ناانصافی پر ٹیبلو اور خاکے پیش کیے اور حاضرین سے داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی چوہدری محمد طفیل جٹ نے 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی ایف ایس سی کی طالبات کو 72 ہزار روپے مالیت کے چار چیک تقسیم کئے جبکہ80فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی دو طالبات کو لیپ ٹاپ دئیے ،100مستحق طلبا و طالبات میں کتب اور سکول بیگ تقسیم کئے،مہمان خصوصی چوہدری محمد طفیل نے کہا کہ اقرا پبلک سکول دیہی علاقے میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے ،جہاں پر بچوں کو کم فیس میں اچھی اور معیاری تعلیم میسر ہے ۔

پرنسپل حبیب الرحمن نے ا دارہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ آئندہ ادارہ میںٹیکنکل تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ بچے ہنر مند بن کر ملک وقوم کی خدمت کر سکیں ۔اس موقع پر دیگر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین ہی کیوں نا جانا پڑے،علم سے ہی معاشرے میں عزت ہوتی ہے اور والدین کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے ،انہوں نے اقرا پبلک سکول کے پرنسپل حبیب الرحمن کی محنت کو سراہا اور پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔