کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہباز شریف

میں، میرے بھائی نواز شریف، میرے اہلِ خانہ اور پارٹی قیادت اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں، قائدِ حزبِ اختلاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 مارچ 2019 15:53

کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2019ء) قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے نیوزی لینڈ واقعہ پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور اہلِ خانہ کے دکھ میں میرے بھائی نواز شریف، میں، میرے اہلِ خانہ اور ہماری پارٹی کی تمام قیادت برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لیے صبر کی دعا کی۔ میاں شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں شہداء کے لیے فاتحہ کے کلمات لکھے اور اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ 
 یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ایک سفید فام دہشت گرد نے دو مسجدوں میں فائرنگ کی جس سے مسجد النور میں50نمازی شہیدہو گئے جن میں 9پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

حملے پر پوری مسلم امہ پر سوگ کی کیفیت طاری ہے۔ ایک سفید فام بنیاد پرست دہشت گرد نے مسجد میں گھس کر معصوم اور نہتے مسلمانوں پر گولیاں چلائیں، بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب ادگان کو قتل کرنے کے منصوبے سے ترکی بھی جا چکا ہے لیکن ناکام رہا۔ اب وہ کئی ممالک سے ہوتے ہوئے چند روز پہلے نیوزی لینڈ آیا اور مسجد پر حملہ کر دیا۔

مسجد النور 1977میں وہاں مقیم غیر ملکی مسلمان طلبہ نے بنائی تھی جو کہ شہر کی جامع مسجد بھی ہے یہاں باقاعدگی سے اذان اور باجماعت نماز ہوتی ہے جمعہ کے روز ایک شدت پسند کی فائرنگ سے اس مسجد میں ہولناک واقعہ پیش آیا اور50معصوم مسلمان شہید ہو گئے، جس کے بعد سے مسجد بند ہے اور اس کی پارکنگ میں بہت سے شہداءکی گاڑیاں کھڑی ہیں لیکن انہیں وہاں سے لے کر جانے والا کوئی نہیں ہے۔