صحت بگڑنے پر سابق صدر پرویز مشرف ہسپتال منتقل

اہلِ خانہ کی سابق صدر کی صحت کے لیے عوام سے دعا کی اپیل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 17 مارچ 2019 17:16

صحت بگڑنے پر سابق صدر پرویز مشرف ہسپتال منتقل
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2019ء) سابق صدر پرویز مشرف جو کہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ انکی صحت بگڑ گئی ہے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہلِ خانہ نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف پر پاکستان میں انتہائی سنگین غداری کے مقدمات درج ہیں جن پر کام ہو رہا ہے۔ نواز شریف دور میں مشرف علاج کے لیے اجازت لے کر پاکستان سے باہر گئے تھے لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئے۔

مشرف پر 2007میں ایمرجنسی لگانے کے اور آئین توڑنے کے حوالے سے آرٹکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات درج ہیں۔ مشرف پر غداری کا مقدمہ نواز شریف کے 2013 میں الیکشن جیت کر اقتدار میں آنے کے ایک ماہ بعد درج ہوے تھے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ مقدمات چلائے نہ جا سکے اس کے بعد مشرف اپنی بیماری کے علاج کے لیے حکومت سے اجازت لے کر پاکستان سے باہر چلے گئے، پہلے بھی خبر آئی تھی کہ وہ دن بدن مزید بیمار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز پہلے سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ مشرف کو پاکستان لایا جائے۔ لیکن پھر انکے وکیل کی درخواست پر انکا بیان سکائپ پر لینے کا فیصلہ ہوا تھا البتہ اب سابق صدر کے بارے میں خبر آئی ہے کہ انکی طبیعت زیادہ بگڑ گئی ہے اس لیے انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف پاکستان فوج کے سابق سربراہ بھی رہے ہیں۔

انہیں 1998میں نواز شریف نے کئی جرنیلوں کے اوپر ترقی دے کر فوج کا سربراہ بنایا تھا تب مشرف اور نواز شریف کے درمیان کارگل جنگ کی وجہ سے تنازعات پیدا ہو گئے جس پر اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف نے تب کے وزیر اعظم نوز شریف کو عہدے سے ہٹا کر مارشل لاء نافظ کر دیا اور خود پاکستان کے صدر بن گئے انہوں نے 2008میں صدارت سے استعفیٰ دے دیا انکا تعلق پاک فوج کے اٹھائیسویں بیچ سے تھا۔ اب پرویز مشرف دبئی کے ہسپتال میں داخل ہیں اور انکا علاج کیا جارہا ہے جبکہ انکے اہلِ خانہ نے انکی صحت کی دعا کے لیے عوام سے اپیل کی ہے۔