شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے جامع اور ٹھوس و موثر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ،میر سکندر علی خان عمرانی

ڈیرہ مرادجمالی الاٹمنٹ پالیسی جلد نافذ کرکے اہلیان ڈیرہ مراجمالی کو مالکانہ حقوق کا تحفہ دونگا جبکہ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیرہ مرادجمالی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ منظور کروالیا گیا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلوچستان

اتوار 17 مارچ 2019 20:10

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیولپمنٹ اتھارٹی بلوچستان میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کیلئے جامع اور ٹھوس و موثر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ڈیرہ مرادجمالی الاٹمنٹ پالیسی جلد نافذ کرکے اہلیان ڈیرہ مراجمالی کو مالکانہ حقوق کا تحفہ دونگا جبکہ 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیرہ مرادجمالی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ منظور کروالیا گیا ہے عوام کی مایوسی اور بے چینی کو دور کریں گے عوام نے جو توقعات اور امیدیں وابستہ کی ہیں انھیں ہر حال میں پورا کریں گے میراوژن صرف عوام کی خدمت اور علاقائی ترقی ہے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں کسی سے زیادتیاں اور ناانصافیاں کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے اقتدار اور ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں انھیں عوام کی مشاورت سے ہی خرچ کریں گے سیاسی مخالفین نوشتہ دیاور پڑھ لیں عوام نے ان کو ووٹ سے مسترد کردیا ہے اب انھیں پانچ سال انتظار کرنے کے سوا ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے این این آئی سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ چھتر فلیجی ڈیرہ مرادجمالی سمیت ضلع نصیر آباد کو ترقی یافتہ ڈسٹرکٹ بنانے کیلئے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت عملی طور پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں عوام کا معیار زندگی کوبلند کرنے ہمارا وژن ہے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں اقتدار اور ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں امانت میں کھبی بھی خیانت کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ہے عوامی توقعات پر پورا اُتریں گے عوام کو مایوس ہر گز نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو عوام نے اپنے ووٹ سے مسترد کردیا ہے وہ نوشتہ دیوار پڑھ لیں کیونکہ سب سے بڑی عدالت عوام کی ہوتی ہے مسترد کردہ عناصر ہمیں کام کرنے دیں عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالیں کیونکہ ترقی مخالف عناصر نہ تو عوام کے خیر خواہ ہوسکتے ہیں اور نہ ہی انھیں علاقائی ترقی سے کسی قسم کی کوئی دلچسپی ہے وہ ہمیشہ میں گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے خود کو اور اپنی منفی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے سازش کرتے رہے ہیں جھنیں ڈیرہ مرادجمالی کے عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے انھوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی چھتر فلیجی کے عوام کو بہت سے بنیادی مسائل کا سامنا ہے ڈیرہ مرادجمالی میں جلد الاٹمنٹ پالیسی کانفاذ کرواکر یہاں کے عوام کو 75سالوں کے بعد پہلی مرتبہ ہر عام و غریب بسنے والے شہری کو مالکانہ حقوق فراہم کریں گے ڈیرہ مرادجمالی میں 30کروڑ روپے کے جامع ترقیاتی پیکج کے تحت سٹی کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا چھتر اور فلیجی واٹر سپلائی اسکیمات کو سولر سسٹم پر جلد منتقل کیا جائے گا جس پر کام کا عمل جاری ہے چھتر کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دلوایا جائے گا تعلیم وصحت زراعت مواصلات کے فروغ کیلئے بھی کروڑوں روپے کی لاگت سے منصوبوں کا جلد آغاز ہوگا میر سکندر خان عمرانی نے کہا کہ وہ غربت پسماندگی عوام کا احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں وہ عوام کے خوابوں کی تکمیل کرکے دم لیں گے انھوں نے کہا کہ ترقی خوشحالی اور بنیادی سہولیات باعزت روزگار کی فراہمی عوام کا حق ہے انھیں حقوق دلاکر دم لیں گے امن بھائی چارے کے فروغ مساوات میں رکاوٹ بننے والے ہم میں سے نہیں ہوسکتے وہ ہمیشہ عوام کے ووٹ سے شکست فاش ہوتے رہیں گے ۔