رحمن ملک کی لینڈ واقعہ میں شہید ہونے والے ہارون محمود کے گھر آمد ، لواحقین سے اظہار تعزیت

سینیٹ میں قرار داد جمع کرائی ہے ، اسلام فوبیا کے لفظ پر پابندی عائد کر دی جائے، رہنما پیپلز پارٹی شہید ہاروں کی میت اگر پاکستان میں میت لانے کا فیملی کہتی ہے تو ضرور تعاون کریں گے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 مارچ 2019 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ واقعہ میں شہید ہونے والے ہارون محمود پہنچے ،ہارون محمود کے بھائی اور والدہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ اتوار کو رحمن ملک نے ہارون محمود شہید کے ورثا کو بلاول بھٹو زرداری کا تعزیتی پیغام پہنچایا ۔ رحمن ملک نے کہاکہ میت کے لانے سمیت کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو پی پی پی اپنا کردارادا کرنے کو تیار ہے ۔

رحمن ملک نے کہاکہ اسلاموفوبیا نے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے،پوری دنیا سے اپیل ہے کہ اسلام فوبیا کے لفظ پر پابندی عائد کر دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے شہید مسلمان پاکستانیوں کا کیا گناہ تھا،رحمان ملک نے کہاکہ وزیراعظم نیوزی لینڈ کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

رحمان ملک نے کہا کہ ہاروں کی میت اگر پاکستان میں میت لانے کا فیملی کہتی ہے تو ضرور تعاون کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ سیکرٹری خارجہ سمیت تمام حکومتی ذمہ داران کا مکمل تعاون ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، جہاں ہو قابل مذمت ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ جہادیوں کو افغانستان میں لڑانے کے لیے مغرب نے پیدا کیا۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہ اکہ مغرب نے القاعدہ، طالبان اور داعش بنایا، اب خاتمہ خود کرے۔ سینیٹررحمان ملک نے کہاکہ کیا دہشت گردی کا صرف مسلمان سامنا کریں گے، سب کو ملکر لڑنا ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ دہشتگرد ہر قوم اور ہر نسل میں موجود ہیں، اسلام کا دہشتگردی کیساتھ کوئی جوڑ نہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کا کیا قصور ہی ۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وزیراعظم نیوزی لینڈ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مسلمانوں کیساتھ اظہار ہمدردی کی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سینیٹ میں قرار داد جمع کرائی ہے دنیا کو اسلامک فوبیا کا لفظ استعمال نہ کریں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت پورے ملک میں چرچز کی سیکورٹی کو بڑھائے۔ ۔ اس موقع پر خرم محمود نے کہاکہ اس مشکل وقت میں سیاسی قیادت کی آمد کا شکریہ اد ا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ والدہ جانہیں سکتیں اس لئے تدفین پاکستان میں چاہتے ہیں ۔