۱کوئٹہ، لسبیلہ کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے مخصوص خاندان کو ووٹ دیکر کامیاب بناتے ہیں،ہدایت الرحمان بلوچ

Y مگر آج بھی لسبیلہ کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں لسبیلہ کے عوام تعلیم وعلاج کیلئے کراچی، کوئٹہ جاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی

اتوار 17 مارچ 2019 20:30

․کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ لسبیلہ کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے مخصوص خاندان کو ووٹ دیکر کامیاب بناتے ہیں مگر آج بھی لسبیلہ کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں لسبیلہ کے عوام تعلیم وعلاج کیلئے کراچی، کوئٹہ جاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے عوام جماعت اسلامی کے رابطہ عوام مہم میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے مسائل کے حل کی راہ متعین کریں ہم عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام دیگر نااہل جماعتوں سے دور رہے ہیں ان کے نعروں ووعدوں پر بار بار اعتبار نہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں وندر میں رابطہ عوام کیمپ کے افتتاح بعدازاں کارکنان سے خطاب اور ڈورڈورملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کہی ان کے ہمراہ امیر ضلع مولانا عبدالمالک رونجہ ودیگر رہنما بھی موجودتھے نوجوانوں وعلمائے کرام نے ممبر شپ فار م پرکرکے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کیاانہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ہر ضلع میں جماعت اسلامی کا رابطہ عوام مہم جاری ہے عوام کی جوق درجوق شمولیت خوش آئند ہے ہم عوام کو نئی دیانت دار دین دار قیادت دے رہے ہیں حکومت میں نہ ہونے کے باوجود تعلیم صحت وریلیف کے کاموں میں سب سے بڑھ کرہے کوئی دینی سیاسی جماعت خدمت دیانت میں جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کر سکتی اس کیلئے عوام کیلئے بہترین متبادل اور مسائل کے حل کاپلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی کی خدمات قربانیوں اور دعوت ہر فرد تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو جماعت اسلامی کی جدوجہد وقربانیوں اور پیغام سے باخبر ہوجائیں جماعت اسلامی عوامی رابطہ مہم میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تا کہ کرپٹ مافیا اور ان کے پیداکردہ مسائل سے ہمیشہ کیلئے نجات مل سکیں جماعت اسلامی کے دروازے ہر عام وخاص کیلئے کھلے ہیں #