م*نیوزی لینڈ میں مسلمانوں کا قتل عام عالمی صلیبی جنگ کا تسلسل ہے،مولانا نوراللہ

اتوار 17 مارچ 2019 20:30

Gکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدراوررکن بلوچستان اسمبلی مولانانوراللہ نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ میں معصوم بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام عالمی صلیبی جنگ کا تسلسل ہے، اقوام متحدہ، اوآئی سی مسلمانوں کے تحفظ اورعالمی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دے ،مغربی جنونیت اور اسلام فوبیا نے یورپ کے امن کے دعوی کی قلعی کھول دی ہے یورپی دنیا اسلام فوبیا میں مبتلا ہو چکے ہیں ، مغربی استعماری قوتیں مسلمانوں کی نسل کشی ،شعائر اسلام کو مٹانے اور پیغمبر اسلام کی توہین کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور مساجد اور مدارس کو نشانہ بنا کراسلام کی حقانیت کو ختم کرنے کے درپے ہیں مسلمان متحد ہو کر عالمی صلیبی جنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، مغربی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی فورم پر صدائے حق بلندکیا جائے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے تعصب پرست اسلام دشمن اقدامات کے خلاف موثرجواب دیناچاہیے اور مسلمانوں کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جائے،انہوںنے کہا کہ نیوزی لینڈ دہشت گردی واقعہ سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دہشت گرد مسلمان نہیں بلکہ یہود ونصاری اور ہنود ہیں جودنیا بھر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں اور مسلمانوںکو نشانہ بنا کر اسلام کے آفاقی پیغام کو روکنا چاہتے ہیں اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور پیغمبر اسلام نے ہمیشہ محبت اور امن کا درس دیا ہے ، پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی فورم پر کردار ادا کیا جائے ۔