سلام و مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑنے والوں کی نیوزی لینڈ واقعے سے آنکھیں کھل جانی چاہئیں، محمد حسین محنتی

اتوار 17 مارچ 2019 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سانحہ ٹرمپ سمیت یورپ کے اسلام فوبیا کا شاخسانہ ہے،سلام و مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑنے والوں کی نیوزیلینڈ واقعے سے آنکھیں کھل جانی چاہیں،مسجد میں مسلمانوں کے قتل عام پر ٹرمپ سمت مغرب و مڈیا کا دوہرا کردار افسوس ناک و قابل مذمت ہے۔

دنیا کوئی کھیل تماشہ نہیں ہے یہ سب کچھ اللہ تعالی نے ایک منصوبہ کے تحت بنائی ہے، اللہ نے انسان کو کائنات کا ہیرو بنایا اور پوری دنیا کو چلانے کے لے اختیار دیئے، جماعت اسلامی دعوتی و انقلابی جماعت ہے، ہماری منزل اسلامی انقلاب اور اللہ کی رضا ہے، ارکان جماعت اپنے سیرت و کردار کے ذریعے معاشرے کو تبدیل کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد و شہداشہدادکوٹ اضلاع میںضلعی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی امراء حاجی دیدار لاشاری اور مسلم عبداللہ سو مرونے بھی خطاب کیا، بعد ازاں امیرصوبہ نے شہدادکوٹ میں علمی ادبی شخصیت سید گل محمد شاہ گل بخاری سے بہنوئی کی وفات پر تعزیت اور سیرت لئبریری کا دورہ کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام موجودہ فرسودہ نظام اورقیادت سے مایوس ہیں، جماعت اسلامی عوام کے امیدوں کی کرن بن سکتی ہے کارکنان آئندھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،اللہ پر توکل کرنے والے ہمیشہ آگے آگے ہوتے ہیں، انہوں نے کارکنان پر ایثاروقربانی کا جزبہ بڑہانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی تحریک جان و مال کی قربانی کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی ۔