ٹ*بھارتی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ اور سابق وزیردفاع منوہرپاریکر چل بسے

اتوار 17 مارچ 2019 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2019ء) بھارت کی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ اور سابق وزیردفاع منوہرپاریکر طویل علالت کے بعد چل بسے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منوہر پاریکر بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رکن تھے اور گزشتہ سال فروری میں ان میں ایڈوانسڈ پین کریاٹک کینسر کی تخیص ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پاریکر نیویارک، دہلی، ممبئی اور گوا کے اسپتالوں میں زیرعلاج رہے تاہم ا?ج وہ اپنے ا?بائی گھر میں دوران علاج چل بسے۔

منوہر پاریکر 2014 سے 2017 تک بھارت کے وزیر دفاع رہے ہیں جب کہ وہ 3 بار بھارتی ریاست گوا کے وزیراعلیٰ رہے ہیں اور انتقال کے وقت بھی گوا کے وزیراعلیٰ تھے۔منوہر پاریکر انتہائی علیل ہونے کے باوجود بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے اور کئی سرکاری تقریبات میں شرکت کی۔