ملک میں افراتفری ہے صوبوں کوحقوق نہیں مل رہے ہیں ایک کروڑملازمتوں کااعلان کرنے والی حکومت نوکریاں چھین رہی ہے ، سینیٹر حافظ حمد اللہ

اتوار 17 مارچ 2019 22:00

کند ھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماو سینیٹرحافظ حمداللہ نیولی کندھ کوٹ مدرسہ دارالفیوض میں ایک جلسہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے ملک میں افراتفری ہے صوبوں کوحقوق نہیں مل رہے ہیں ایک کروڑملازمتوں کااعلان کرنے والی حکومت نوکریاں چھین رہی ہے ملک میں مہنگائی کاسیلاب آگیاہے انصاف مہنگاہوگیاہے جبکہ ملک میں تھانیداری نظام کوتقویت دی جارہی ہے عدالت میں لوگ سیدھی درخواست نہیں داخل کرسکتے مجوزہ قانون بائیس ای اوربی کاخاتمہ عوام کیلئے مشکلاتی ہوگاانکامزیدکہناتھاکے ملزم کیلئے جہاں آسانی ہوکیسسز وہاں چلنے چاہیئں پنڈی کی تاریخ اچھی نہیں رہی کیسسز پنڈی کیوں منتقل ہورہے ہی لیاقت علی خان، شہید ذوالفقار علی بھٹو,شہیدبینظیر بھٹو،شہیدمولانا اعظم طارق بھی پنڈی کی نذر ہوئیانیس گریڈ کا آفسراسلام آباد سے اغوا ہوتا ہے لاش افغانستان سے ملتی داخلی خارجی اور معاشی پالیسی میں یہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر اس حکومت کو فارغ کرنا چاہیے جے یو آئی میدان میں نکلی ہے باقی سیاسی جماعتیں بھی ساتھ دیںمظبوط اس موقع پرمولانناشمش الدین بھیری۔

(جاری ہے)

حافظ محمد شفیع کھوسہ ودیگر موجودتھے۔