برینٹن کو سزائے موت دی جائے،عزیزواقارب کی خواہش

مجھے برینٹن کی رشتہ دار ہونے پر شدید دکھ ہے، میں اس سے شدید نفرت کرتی ہوں، اس نے ہمارے معززخاندان کوبدنام کردیا ہے، خواہش ہے کہ اس کو سزائے موت دی جائے۔ حملے کے مرکزی ملزم برینٹن کی کزن ڈونا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 مارچ 2019 22:02

برینٹن کو سزائے موت دی جائے،عزیزواقارب کی خواہش
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ 2019ء) نیوزی لینڈ حملے کے مرکزی ملزم دہشتگرد برینٹن کے عزیزواقارب نے سزائے موت کی خواہش کا اظہار کردیا، برینٹن کی کزن ڈونا کا کہنا ہے کہ مجھے برینٹن کی رشتہ دار ہونے پر شدید دکھ ہے، میں اس سے شدید نفرت کرتی ہوں اور خواہش ہے کہ اس کو سزائے موت دی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ حملے نے جہاں دنیا کو ہلا کررکھ دیا ہے وہاں ملزم کے خاندان کو بھی شدیدصدمہ پہنچاہے۔

نیوزی لینڈ میں امن وامان کی صورتحال کو دنیا بھرمیں سراہا جا رہا تھا کہ اچانک 28 سالہ دہشتگرد جو کہ سفید فام نسل کا پیروکار ہے اس نے کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں حملہ کردیا۔ حملہ آور نے بغیر کسی خوف وخطر بڑے آرام سے گاڑی میں آیا اور اپنی لوڈڈ گن سے مسجد میں جا کر نمازیوں پر فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 50 سے زائد مسلمان شہید اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔

تاہم پولیس نے موقع پر جا کر ہی حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملے ملزم برینٹن کی ایک کزن ڈونا کاکس کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے خواہش کا اظہار کیاہے کہ برینٹن کو کم ازکم سزائے موت ہونی چاہیے۔ برینٹن نے ہمارے معزز خاندان کو بری طرح بدنام کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے برینٹن سے شدید نفرت ہے، بلکہ مجھے برینٹن کی رشتہ دار ہونے پر بہت زیادہ افسوس اور دکھ ہے۔

برینٹن کے متعدد رشتہ داروں نے واقعے کی شدید مذمت بھی کی ہے۔ واضح رہے حملے کے بعد برینٹن کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ ملزم کو عدالت نے تفتیش کیلئے ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے رکھا ہے۔ ملزم پر متعدد افراد کو قتل کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تاہم مزید تفتیش کے بعد امکان ہے کہ ملزم پر مزید سخت دفعات لگائی جا سکتی ہیں۔