پرویز مشرف کی حالت انتہائی خراب، اہلخانہ کی دعاؤں کی اپیل

پرویز مشرف دبئی کے ہسپتال کی آئی سی یو میں منتقل، پرویز مشرف کی بیماری کو انتہائی پیچیدہ قرار دیا جا رہا ہے۔قریبی ذرائع پرویز مشرف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 مارچ 2019 01:28

پرویز مشرف کی حالت انتہائی خراب، اہلخانہ کی دعاؤں کی اپیل
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ 2019ء) سابق صدر مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف کی حالت انتہائی خراب ہوگئی، جس کے باعث پرویز مشرف کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا، پرویز مشرف کی بیماری کو انتہائی پیچیدہ قرار دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت سے متعلق انتہائی تشویشناک صورتحال ہے، پرویز مشرف کی حالت انتہائی پیچیدہ صورت اختیار کرگئی ہے۔

جس کے باعث انہیں ڈاکٹرز نے فی الفور آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے۔ پرویز مشرف کی بیماری کو انتہائی پیچیدہ قرار دیا جارہا ہے ، تاہم ڈاکٹرزپرویز مشرف کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے قبل دبئی میں مقیم پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں گھر سے دبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب پرویز مشرف کو انتہائی نگہداشت یونٹ آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

سابق صدر کے اہلخانہ نے پاکستان کے عوام سے ان کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے 14اکتوبر 2018ء میں سابق صدر کی بیماری سے متعلق تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تفصیلات سامنےآئی تھیں، کہ مشرف کو” امیلوئی ڈوسس“ نامی خطرناک بیماری لاحق ہے، مشرف کا روزانہ کی بنیاد کی پر علاج کیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی کو موصول تصدیق شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو جان لیوا بیماری کا سامنا ہے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کو”امیلوئی ڈوسس“ نامی خطرناک بیماری لاحق ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا علاج اور تھراپی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر ایک سال تک جاری رہے گا۔ پرویز مشرف کا علاج برطانیہ کے 2 معروف اسپتالوں کے ساتھ ملکر کیا جارہا ہے۔