Live Updates

عثمان بزدار کے دن گنے جا چکے ہیں، اسپیکر نے بھی عثمان بزدار کو ایک کام کرنے سے منع کیا تھا لیکن وہ بضد رہے

عثمان بزدار سے متعلق معروف صحافی خاور گھمن نے نیا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 مارچ 2019 11:09

عثمان بزدار کے دن گنے جا چکے ہیں، اسپیکر نے بھی عثمان بزدار کو ایک کام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ 2019ء) : معروف صحافی خاور گھمن کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے دن گنے جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی خاور گھمن نے کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی منتخب حکومت آتی ہے انہیں عوام کی سہولیات کے لیے کام ضرور کرنا پڑتا ہے۔ انہیں یہ ضرور دیکھنا پڑتا ہے کیا وہ اپنی عوام کو سہولیات دے رہے ہیں یا نہیں۔

ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک حکومت آئے، مہنگائی بڑھے ، عوام کو سہولیات کا فقدان بڑھے اور حکومت کے چرچے بھی بڑھے۔ مہنگائی ہو گی ، بے روزگاری میں اضافہ ہو گا تو پارٹی کو بھی نقصان ہو گا۔ کئی مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلا کر کہا کہ آپ جو یہ کام کرنے جا رہے ہیں یہ صحیح نہیں ہے اس کا بُرا رد عمل آئے گا آپ یہ کام نہ کریں۔

(جاری ہے)

لیکن بزدار صاحب اپنے کام پر بضد رہے اور انہوں نے وہی کیا جو وہ کرنا چاہتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ عثمان بزدار کی حمایت بہت کی جاتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو بھی پارٹی کے اندر اور پارٹی کے باہر کی عوام کی مخالف کے باوجود وزیراطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔ لیکن ایک موقع آیا جب پنجاب کے لوگ کہہ رہے تھے کہ فیاض الحسن چوہان کو رکھ لیتے ہیں تو عمران خان نے کہا کہ نہیں اب بہت ہو گیا ہے۔

بزدار صاحب کے دن بھی کم رہ گئے ہیں۔ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔ جس طرح کے کام ان کے سامنے آ رہے ہیں اور جو حالات چل رہے ہیں۔ وہ زیادہ دنوں تک وزیراعلیٰ کے عہدے پر قائم نہیں رہ سکتے۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں گذشتہ کئی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں۔ اس سے قبل صحافی چودھری غلام حسین نے بھی اپنے پروگرام میں بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پنجاب کے وزیروں کے کرتوتوں کا علم ہو گیا ہے اور وزیراعلیٰ نے اپنے دورہ ملتان میں اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ یہ میرا آخری دورہ ہے ہمارا وقت اب ختم ہو گیا ہے کیونکہ عثمان بزدار کو علم ہو چکا ہے کہ وہ کسی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔

عثمان بزدار تمام تر حمایت ہونے کے باوجود بھی اچھی کارگردگی نہیں دکھا سکے اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات