چینی لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا

پاکستانی لڑکا جرمنی میں مقیم تھا جس نے پاکستان آکر چینی لڑکی سے شادی کی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 مارچ 2019 11:48

چینی لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ 2019ء) : چینی لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی لڑکا جرمنی میں مقیم تھا جس سے ایک چینی لڑکی کو پیار ہو گیا۔ دونوں نے شادی کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا اور لاہور آ کر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ چینی لڑکی نے شادی سے قبل اسلام بھی قبول کیا جس پر اسے خوب سراہا گیا۔

نو بیاہتا جوڑے نے پاکستان کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے کچھ دن مزید پاکستان میں قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شادی پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے اور کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے تو غیر ملکی لڑکیوں کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک شادی مردان میں بھی ہوئی جہاں ہسپانیہ کی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا کی خاتون کی دوستی دو سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پرخود سے 12 سال چھوٹے شخص سے ہوئی۔ کچھ ہی عرصے کے بعد دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی۔ دوستی محبت میں تبدیل ہونے کے بعد روساریو پاکستان پہنچ گئی۔ 52 سالہ ہسپانوی خاتون روساریو مردان کے رہائشی شخص اعجاز شادی کرنے کے لیے پاکستان آ گئیں۔

جس کے بعد دونوں کی شادی روایتی طریقے سے سرانجام پائی۔ اہل خانہ اور دوست احباب نے ان کی شادی میں شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک پاکستانی نوجوان لڑکی نے چینی شہری سے شادی کی تھی ۔ چینی نوجوان شو لونگ نے پاکستانی لڑکی فاطمہ سے پاکستان کے ہی روایتی انداز میں شادی کی ۔ شادی کی تقریب بھی پاکستان کی ثقافت کے عین مطابق منعقد کی گئی جس میں چینی شہری شو لونگ کے والدین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چینی نوجوان شولونگ نے روایتی شیروانی بھی زیب تن کر رکھی تھی۔ جبکہ نو بیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ کافی خوش دیکھا گیا۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی جنہوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قبل ازیں بھی ایسی کئی شادیاں ہوئیں جن میں لڑکا یا لڑکی غیر ملکی شہریت کے حامل تھے اور محبت کے ہاتھوں مجبور ہو کر پاکستان آئے تھے۔