نیوزی لینڈ کے ہوائی اڈے پر بم نصب کرنے کی اطلاع

ایئرپورٹ پر موجود مسافروں و انتظامیہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 18 مارچ 2019 12:11

نیوزی لینڈ کے ہوائی اڈے پر بم نصب کرنے کی اطلاع
 آکلینڈ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ۔2019ء) نیوزی لینڈ شہر آکلینڈ کے ہوائی اڈے پر بم نصب کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جوجھوٹی نکلی، پولیس نے بم برآمدگی کی تردید کردی ہے. تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر کو فون کال کے ذریعے بم نصب کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد ایئرپورٹ پر موجود مسافروں و انتظامیہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا.

مقامی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں جہاں انہوں نے سرچ آپریشن کے بعد بم کی اطلاع کو افواہ قرار دیا.

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع درحقیقت غلط فہمی کا نتیجہ تھی، عوام کی جانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے مسئلہ حل کردیا گیا ہے. خیال رہے کہ 15 مارچ کی شام نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ برآمد ہوئے تھے جسے پولیس نے محدود دھماکوں کے ذریعے ناکارہ بنا دیا تھا.

بعد ازاں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بیگز مشکوک نہیں تھے بیگز کے اندر عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا. یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے. مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کی تھی.

خیال رہے کہ 15 مارچ کی شام نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ برآمد ہوئے تھے جسے پولیس نے محدود دھماکوں کے ذریعے ناکارہ بنا دیا تھا. بعد ازاں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بیگز مشکوک نہیں تھے بیگز کے اندر عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا.