ً وزیراعلیٰ بلوچستان کی جعفر ایکسپریس کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت

پیر 18 مارچ 2019 13:14

ً وزیراعلیٰ بلوچستان کی جعفر ایکسپریس کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس کو تخریب کاری کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ضلعی نتظامیہ کو متاثرہ افراد کی بھرپور معاونت کرنے اور زخمیوں کو علاج ومعا لجہ کی بہترین سہولتو ں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں اور انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا وزیراعلی ٰنے ریلوے لائین اور قومی شاہراہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے اور اس حوالے سے تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو مربوط لا ئحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔