ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ کی توسیع کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،عثمان علی

پیر 18 مارچ 2019 13:14

ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ کی توسیع کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،عثمان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ کی توسیع کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گاکمشنر کوئٹہ عثمان علی جو کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پر اجیکٹ ڈائریکٹر بھی ہے کی موجودگی میں روڈ کی تعمیر کے معیار کی جانچ کے لیے کمپیکشن ٹیسٹ اورفیلڈ ڈینسٹی ٹیسٹ کیے گیے ۔

(جاری ہے)

کمشنر کوئٹہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی سڑکوں کی تعمیر کے دیگر منصوبوں میں بھی معیار کو برقرار رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :