گورنر سندھ عمران اسماعیل زخمی ہو گئے

عمران اسماعیل ناساز طبعیت کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر پھسل گئے تھے، گرنے کے باعث منہ سے خون بھی آیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 مارچ 2019 13:11

گورنر سندھ عمران اسماعیل زخمی ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ 2019ء) : گورنر سندھ عمران اسماعیل معمولی زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران اسماعیل کو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر معمولی حادثہ پیش آیا ہے۔وہ ناساز طبعیت کے باعث گذشتہ رات اسلام آباد ائیر پورٹ پر پھسلنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے۔عمران اسماعیل کا بلڈ پریشر اچانک کم ہو گیا تھا،گرنے کے باعث ان کے منہ سے خون بھی آیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے بعد کراچی سے اسلام آباد آمد پر پی آئی اے کے لاؤنج میں پیش آیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد پہنچے تھے۔ان کے ساتھ پروٹوکول کا اسٹاف بھی موجود تھا۔گورنر سندھ کو اب سندھ ہاؤس اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے انہیں اسپتال لے جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔عمران اسماعیل کے ساتھ موجود ڈاکٹرز نے گورمر سندھ کی مریم پٹی کی۔