انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کویت اور سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی زیر سرپرستی یوم پاکستان اور کویت عید الوطنی کے پرمسرت موقع پرمشترکہ عظیم الشان پروگرام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

اس مناسبت سے میڈیا نمائندگان کے لیے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروگرام کے فارمیٹ، اغراض و مقاصد، دعوت ناموں کے حصول کاطریقہ کار، حاضرین کے لئے انعامات اور دیگر تفصیلات سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 13:28

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کویت اور ..
کویت (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی،محمد عرفان شفیق) 23 مارچ، یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کویت اور سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی زیر سرپرستی شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد شرکت کر ے گی۔



اس مناسبت سے میڈیا نمائندگان کے لیے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پروگرام کے فارمیٹ، اغراض و مقاصد، دعوت ناموں کے حصول کاطریقہ کار، حاضرین کے لئے انعامات اور دیگر تفصیلات سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین پیر امجد حسین، وائس چئیرمین ملک تبسم جاوید پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت، صدر اخلاق احمد ملک، سیکرٹری اطلاعات و نشریات یاسر قاضی کے علاوہ ممبرز ایگزیکٹو بورڈ حاجی ریاض انجم، خالد منہاس ، آصف جمال، محمد طاہر، حافظ شبیر احمد، عتیق الرحمن ،راجہ بلال اور اقبال ساحر نے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا کو بتایا۔

(جاری ہے)

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی کی جانب سے پروجیکٹر اسکرین پر میڈیا نمائندگا ن کو تقریب کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کویت اور سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی زیر سرپرستی یوم پاکستان اور کویت عید الوطنی کے پرمسرت موقع پرمشترکہ عظیم الشان پروگرام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی