پنجابی فلم میں پنجاب کے کلچر کی عکاسی کرناہی پنجابی فلم کی کامیابی ہے،باؤ اصغر

اپنی پروڈکشن میں ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے اور یہ مشن جاری رہے گا،پروڈیوسر و رائٹر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 14:05

پنجابی فلم میں پنجاب کے کلچر کی عکاسی کرناہی پنجابی فلم کی کامیابی ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء) پنجابی فلم میں پنجاب کے کلچر کی عکاسی کرناہی پنجابی فلم کی کامیابی ہے اور میں اپنی پنجابی فلموں میں پنجاب کا اصل کلچر پردہ سکرین پہ پیش کرنے کی کوشش کرونگا اور میری نئی شروع ہونے والی فلمیں ’’ڈھولا پنجاب دا ‘‘اور ’’مکھومٹیار‘‘ فلم انڈسٹری میں تازہ ہو ا کا جھوکا ثابت ہو گیں ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر و رائٹر باؤ اصغر علی نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری جان ہے اور پنجاب پاکستان کی شان ہے اس لیے ہمیں اپنی جان اور شان کے کلچر کی بھر پور عکاسی کرنی چاہئے،باؤ اصغر علی نے مزید کہا کہ اب بہت سی پروڈکشنز میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے جو شوبز انڈسٹری کے لیے اچھی بات ہے اس سے پاکستانی ثقافت ترقی کر رہی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ا پنی پروڈکشن میں ہمیشہ نیو ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے اور جب تک کام کرتا رہوں گا یہ مشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :