راگ رنگ کے بغیر کسی بھی قوم کی ثقافت مکمل نہیں سمجھی جاتی ،مظہر راہی

مختلف ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہر جگہ بے حد شہرت اور عزت ملی،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 14:13

راگ رنگ کے بغیر کسی بھی قوم کی ثقافت مکمل نہیں سمجھی جاتی ،مظہر راہی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) نوجوان گلوکارامظہر راہی نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور فن موسیقی سے اپنی کمٹ منٹ کی بنا پردنیا بھرمیں اپنی میٹھی آوازکا جادو جگایا ہے،اوران کی خوب صورت آوازاور معیاری گیتوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے قدرت نے انہیں سْریلی آواز اور سْر سنگیت جیسی نعمت سے نوازا ہے، انہیں خوب صورت قدوقامت بھی بخشی ہے وہ علم موسیقی کی تاریخ سے’’باخبر‘‘ اور سنجیدہ گلوکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

باؤ جی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گلوکارمظہر راہی نے کہا کہ راگ رنگ کے بغیر کسی بھی قوم کی ثقافت مکمل نہیں سمجھی جاتی،انہوں نے کہا کہ میوزک سے دوری پھول کی خوشبو کو قید رکھنے کے مترادف ہے جو ناممکن ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ اپنے فن کے آغاز سے ہی مجھے ایک اچھا ماحول اور تربیت یافتہ موسیقاروں اورگلوکاروں سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ موسیقی میری رگ رگ میں رچی بسی ہے۔مختلف ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہر جگہ بے حد شہرت اور عزت ملی۔

متعلقہ عنوان :