ہیرا علی کی والدہ کی سالگرہ،میڈیا ، شوبز شخصیات کی شرکت،تقریب کو چار چاند لگا دئیے

کیک کاٹا گیا اور ہیرا علی کی والدہ کی صحت اور لمبی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی جب کہ تحفے تحائف بھی پیش کئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 مارچ 2019 14:13

ہیرا علی کی والدہ کی سالگرہ،میڈیا ، شوبز شخصیات کی شرکت،تقریب کو چار ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) اداکارہ ہیرا علی کی والدہ کی سالگرہ تقریب ، میڈیا کے نمائندوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ،کیک کاٹا گیا اور ہیرا علی کی والدہ کی صحت اور لمبی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی جب کہ تقریب میں شرکت کرنے والے افراد نے تحفے تحائف بھی پیش کئے ۔ہیرا علی نے بھی اپنی والدہ کو سالگرہ پر خصوصی تحفے دئیے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ہیرا علی نے کہا کہ میں نے موجودہ مقام سخت محنت کے بعد حاصل کیا ہے اس مقام پر پہنچنے میں میری والدہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کی ۔میں اپنے والدہ سے بہت پیار کرتی ہوں کیونکہ ان کی دعاؤں کی بدولت ہی موجودہ مقام پر ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 10تاریخ کو کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جانا تھا مگر اپنی والدہ کی سالگرہ کے باعث بیرون ملک کا دورہ منسوخ کر دیا کیونکہ دنیا میں مجھے میری ماں سے بڑھ کر کوئی کام عزیز نہیں ہے ۔میری ماں میری آئیڈیل ہیں اور میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں صحت ،تندرستی اور لمبی عمر عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :