چین اورجرمنی میں منعقد ہ نمائشوں کے شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

آئیسپو 5تا7جولائی شنگھائی اور ایگری ٹیکنیکل نمائش 10تا16نومبرکو منعقد ہو گی

پیر 18 مارچ 2019 15:51

چین اورجرمنی میں منعقد ہ نمائشوں کے شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے چین اور جرمنی میں منعقدہ عالمی نمائشوں میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں منعقدہ’’ آئیسپو شنگھائی ‘‘ 5تا7جولائی منعقد ہو گی جس میں سپورٹس پروڈکٹس بشمول آئوٹ ڈور ٹریولنگ، پیڈنگ اینڈ واٹر سپورٹس، فٹنس ، سپورٹ سٹائل، ایکشن سپورٹس ، فیبرکس اینڈ فائبرز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔

’’ ایگری ٹیکنیکا‘‘ نمائش 10تا16نومبرجرمنی کے شہر ہینوور میں منعقد ہو گی جس میں زرعی مشینری، آلات اور اسسریز کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔ آئیسپو شنگھائی میں شرکت کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ29مارچ جبکہ ایگری ٹیکنیکا کے لئے آخری تاریخ25مارچ مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :