سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کے انگوٹھوں کے نشانات کی بائیو میٹرک تصدیق 10شہروں کے 26مراکز پر ہو گی

عازمین حج کو انکے بائیو میٹرک شیڈول کے بارے میں ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی‘ ذرائع

پیر 18 مارچ 2019 15:51

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کے انگوٹھوں کے نشانات کی بائیو میٹرک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کے انگوٹھوںکے نشانات کی بائیو میٹرک تصدیق 10شہروں کے 26مراکز پر ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عازمین حج کو ان کے بائیو میٹرک شیڈول کے بارے میں ٹیلی فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔سعودی حکومت نے تمام حجاج کرام کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قراردی ہے ۔عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق ، لاہور، کراچی ،اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ،سکھر ،فیصل آباد ، ملتان ، سیالکوٹ اور رحیم یار خان میں 26 مراکز پر کی جائے گی ۔نجی حج سکیم کے تحت عازمین حج کی بائیو میٹرک تصدیق بھی لازمی ہے۔