پاکستان کو مزید3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان ،رقم ادائیگیوں کاتوازن بہتربنانے کیلئے استعمال کی جائیگی

پاکستان کے چین اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈاینڈفنانس کارپوریشن کیساتھ مذاکرات جاری ہیں ،رواں ماہ کے اختتام تک معاہدے کا امکان

پیر 18 مارچ 2019 16:03

پاکستان کو مزید3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان ،رقم ادائیگیوں کاتوازن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان کو مزید3 ارب ڈالر ڈیپازٹ ملنے کا امکان ہے،یہ رقم رواں مالی سال ادائیگیوں کاتوازن بہتربنانے کیلئے استعمال کی جائیگی، معاہدہ رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے چین اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈاینڈفنانس کارپوریشن کیساتھ مذاکرات جاری ہے، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ اینڈ فنانس کارپوریشن سے 1 ارب ڈالرملیں گے ، یہ رقم رواں مالی سال ادائیگیوں کاتوازن بہتربنانے کیلئے استعمال کی جائیگی۔چین سے مزید 2 ارب ڈالر زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے لئے جائیں گے، پاکستان کے چین سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں ، معاہدہ رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔