فواد حسن فواد کی نیب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ فواد سماعت کرے گا

پیر 18 مارچ 2019 16:03

فواد حسن فواد کی نیب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی نیب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ فواد سماعت کرے گا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار فواد حسن فواد کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نیب نے 5جولائی کوآمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے لئے گرفتار کیا، 5ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کے باجود نیب کی جانب سے ریفرنس فائل نہیں کیا گیا۔

فواد حسن نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 4مارچ کو نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھاعدالتی حکم کے باوجود نیب کی جانب سے رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی۔ استدعا ہے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر نیب کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔