توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو نوٹس جاری

پیر 18 مارچ 2019 16:13

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہو رہائیکورٹ کی جسٹس مسز عائشہ اے ملک نے فیصل آباد کے سینئر سائنس ٹیچر نواز الحق کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فاضل عدالت کے 16فروری 2019کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔استدعا ہے کہ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔