ہائیکورٹ نے غیرقانونی ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیخلاف درخواست دادرسی کیلئے سیکرٹری ماحولیات کو بھجوا دی

پیر 18 مارچ 2019 16:13

ہائیکورٹ نے غیرقانونی ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیخلاف درخواست دادرسی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے گارڈن ٹائون میں غیرقانونی ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے خلاف درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کی مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد اعجاز کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ طارق بلاک گارڈن ٹائون میں محمد علی نامی شخص نے غیر قانونی ویسٹ پلانٹ نصب کر لیا ہے اور اس کے لئے محکمہ ماحولیات سے این او سی نہیں لیا گیا ۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ رہائشی علاقے مین پلانٹ نہیں لگایا جا سکتا ۔پلانٹ کی وجہ سے لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔استدعا ہے کہ عدالت اس غیر قانونی پلانٹ کو بند کرنے کا حکم دے ۔