ہائیکورٹ نے محکمہ ہیلتھ سرگودھا کے عارضی ملازمین کی درخواستیں داد رسی کیلئے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کو بھجوادیں

پیر 18 مارچ 2019 16:13

ہائیکورٹ نے محکمہ ہیلتھ سرگودھا کے عارضی ملازمین کی درخواستیں داد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ہیلتھ سرگودھا کے عارضی ملازمین کی درخواستیں داد رسی کیلئے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کو بھجواتے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

لاہو رہائیکورٹ کی جسٹس مسز عائشہ اے ملک نے انتظار ظہور،نبیلہ ایوب،بینش پطرس،واجد علی سمیت 56درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ کئی عرصے سے جونیئر ٹیکنیشن ،ڈسپنسر اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں لیکن انہیں ملازمتوں پر مستقل نہیں کیا جارہا۔استدعا ہے کہ عدالت سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے۔