زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں 127ہوگئیں

پیر 18 مارچ 2019 16:13

زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتیں 127ہوگئیں
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) افریقی ممالک زمبابوے اور موزمبیق میں سمندری طوفان ایڈائی سے ہونے والی ہلاکتیں ایک سو ستائیس تک پہنچ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں 65افراد زمبابوے میں اور62 موزمبیق میں ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

لاپتہ افراد کی تعداد درجنوں میں بتائی گئی ہے۔ سمندری طوفان ایڈائی گزشتہ ہفتے کے اختتام پر پہلے موزمبیق سے ٹکرایا تھا اور بعد میں اِس کے ساتھ آنے والے تیز رفتار جھکڑوں اور شدید موسلا دھار بارش نے زمبابوے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ موزمبیق کی حکومت کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔