سانحہ نیوزی لینڈ کے خلاف پیرس کے ایفل ٹاور پر بھرپور احتجاج اور مظاہرہ

فرانسیسی ،پاکستانی ،عرب اور کشمیر کمیونٹی کی مظاہرے میں بھر پور شرکت،مقصد متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا تھا

پیر 18 مارچ 2019 16:19

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) سانحہ نیوزی لینڈ کے خلاف پیرس کے ایفل ٹاور پر بھرپور احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی ،پاکستانی ،عرب اور کشمیر کمیونٹی نے اس مظاہرے میں بھر پور شرکت کی،مظاہرے کا مقصد سانحہ میں جاں بحق اور زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں اورعرصہ دراز سیکشمیر میں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اسلام دشمن کے تدارک کیلئے اقدام اٹھانے ہوں گے، جہاںدہشت گردی ہوتی ہیمسلمانوں کو ذمہ دار قراد دیا جاتاہے جبکہ مسلمانوں کا موقف ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔نیوزی لینڈ کے واقعے سے مسلمانوں کیموقف کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مسلمان امن کے خواہاں ہیں۔