جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کا پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کااظہار

واہ ! پی ایس ایل فائنل کیا گیم تھا ، پرجوش شائقین،بھرا اسٹیڈیم، پاکستانی کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، ٹوئٹر پر بیان

پیر 18 مارچ 2019 16:19

جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کا پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر خوشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واہ ! پی ایس ایل فائنل کیا گیم تھا ، پرجوش شائقین،بھرا اسٹیڈیم، پاکستانی کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان سپر لیگ فور کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واہ !پی ایس ایل فائنل کیا گیم تھا۔

مارٹن کوبلر نے پی ایس ایل فائنل میں جیت پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز،سرفرازاحمد ، بلوچستان اور پاکستان کو مبارکبا دی۔جرمن سفیر نے کہا کہ پرجوش شائقین،بھرا اسٹیڈیم، پاکستانی کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، پی ایس ایل لوگوں اور ملک کے لیے ایک صحت مند سرگرمی ہے۔