امریکی سفارتخانے کی مریم نواز کا خط موصول ہونے کی تردید

خط اصلی یاجعلی تھا کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ مریم نواز کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو کوئی خط موصول نہیں ہوا، نہ ہی مریم نواز کی کسی امریکی عہدیدار کی ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 مارچ 2019 15:47

امریکی سفارتخانے کی مریم نواز کا خط موصول ہونے کی تردید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ 2019ء ) پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نواز کا خط موصول ہونے کی تردید کردی۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ خط اصلی یاجعلی تھا کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ مریم نواز کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو کوئی خط موصول نہیں ہوا، نہ ہی مریم نواز کی کسی امریکی عہدیدار کی ملاقات ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے جعلی یا اصلی خط ملنے کی امریکی سفارتخانے نے بھی تردید کردی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی سفارتخانے کو مریم نواز کی جانب سے کبھی ایسا خط موصول نہیں ہوا۔ مریم نوازکی کبھی امریکی سفیر پال جونز سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ اسی طرح مریم نواز سے حال ہی میں کسی امریکی عہدیدار کی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

خط کے اصلی یا جعلی ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ واضح رہے گزشتہ روز مریم نواز کے دستخط اور ن لیگ کے لیٹر پیڈ پر لکھا گیا ایک خط گردش کرتا رہا۔ خط کی مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تردید بھی کی۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ جعلی خط ہے جبکہ میرے دستخط کے ساتھ پھیلا دیا گیا ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مریم نواز سے منسوب امریکی ناظم الامور کو خط جعلی اور جھوٹ ہے،ایسے خط نواز کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔

پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ صرف اللہ تعالی کی مدد پر بھروسہ ہے اور اسی ذات رحمن سے امید ہے۔محمد نواز شریف کی صحت کے لئے پاکستان کے عوام، مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے منسوب امریکی ناظم الامور کو خط جعلی او ر جھوٹ ہے ، ایسے خط نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔