لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈنے40سال بعد ایک اور ٹرافی جیت لی

کوئٹہ کی جیت پر بہت خوش ہیں ، خوب جشن منائیں گے:مینٹور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 18 مارچ 2019 15:50

لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈنے40سال بعد ایک اور ٹرافی جیت ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2019ء) لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈنے40سال بعد ایک اور ٹرافی جیت لی۔67سالہ سر ویوین رچرڈز نے ویسٹ انڈیز کے لیے1975ءاور1979ءمیں ورلڈ کپ جیتا تھا جس کے بعد انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنا مینٹور مقرر کیا،پی ایس ایل کے پہلے سیزن کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا،قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کھیلے گئے دوسرے فائنل میں اسے پشاور زلمی نے ہرایا تاہم چوتھے سیزن میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو شکست دیکر اپنا پرانا بدلہ چکانے کے ساتھ ساتھ پہلی بار ٹرافی بھی اپنے کی ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد خوشی سے سرشار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ وہ آج کوئٹہ کی جیت پر بہت خوش ہیں ،آج خوب جشن منائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے خاص طور پر باﺅلنگ کا ٹیلنٹ ناقابل یقین ہے ،مجھے پاکستان اور پاکستان کے لوگوں سے محبت ہے۔واضح رہے کہ پی ایس فور کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پہلی مرتبہ پی ایس ایل فور کا فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔