چین کو سلامتی کونسل کی رکنیت نہرو نے دلوائی تھی ،بھارتی حکمراں جماعت

رکنیت کے معاملے پر نہرو نے انڈیا کے بجائے چین کی حمایت کی تھی اورآج چین ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے،وزیرخزانہ

پیر 18 مارچ 2019 16:27

چین کو سلامتی کونسل کی رکنیت نہرو نے دلوائی تھی ،بھارتی حکمراں جماعت
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما ء اور وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کی کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ نہرو نے سلامتی کونسل میں چین کو سیٹ دلوائی اور آج اسی کی بنیاد پر وہ انڈیا کو پریشان کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے وزیر خزانہ اور بی جے پی کے رہنما ارون جیٹلی نے بھی جواہر لعل نہرو کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے چین کی حمایت کرنے کا گنہگار بتایا ۔

جیٹلی کا کہنا تھا کہ نہرو نے انڈیا کے بجائے چین کی حمایت کی تھی۔ جیٹلی نے کہا کہ چین اور کشمیر پر صرف ایک ہی شخص نے بڑی غلطی کی ہے۔ ارون جیٹلی نے دو اگست سنہ 1955 کو نہرو کی جانب سے وزرائے اعلی کے نام لکھے گئے ایک خط کا حوالہ بھی دیا لیکن انھوں نے یہ خط عوام کے سامنے پیش نہیں کیا۔