پی آئی اے کا بزنس پلان آئندہ 3 ہفتے میں پیش کردیا جائیگا ،محمد میاں سومرو

نئی ایوی ایشن پالیسی تیارہے،پالیسی منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کی جائے گی،وفاقی وزیربرائے شہری ہوابازی

پیر 18 مارچ 2019 16:27

پی آئی اے کا بزنس پلان آئندہ 3 ہفتے میں پیش کردیا جائیگا ،محمد میاں سومرو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) وفاقی وزیربرائے شہری ہوابازی محمد میاں سومرونے کہاہے کہ غیرملکی ایئر لائنز کے لیے وضع کردہ قوانین میں نرمی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرشجرکاری مہم کے سلسلے میں پودالگانے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے شہری ہوا بازی محمد میاں سومرو نے کہا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی تیارہے،پالیسی منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کی جائے گی، نئی پالیسی کوتمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیارکیا گیاہے۔

میاں محمد سومرو نے کہا کہ ایوی ایشن پالیسی سے توقع ہے شہری ہوا بازی کا شعبہ ترقی کرے گا، پی آئی اے کا بزنس پلان آئندہ 3 ہفتے میں پیش کردیا جائے گا۔وفاقی وزیربرائے شہری ہوا بازی نے کہا کہ غیرملکی ایئرلائنزکے لیے وضع کردہ قوانین میں نرمی کی جا رہی ہے۔میاں محمد سومرو نے کہا کہ جوڑتوڑکا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے کئی طریقے ہیں۔